ابنا: انہوں نے مشہد مقدس پہنچ کر سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس کی زیارت کی ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے حرم مطہر میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حکومت ایرانی معیشت کو خراب کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایک دو ماہ تک غیر ضروری اشیاء کی خریداری نہ کریں تا کہ حکومت کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کا موقع مل سکے۔ ڈاکٹراحمدی نژاد نے معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کے جامع پروگرام کے بارے میں کہا کہ یہ پروگرام سبسیڈیز کو بامقصد بنانے، کسٹم نظام کی اصلاح، ٹیکس نظام کی اصلاح، اور بینکاری نظام میں اصلاحات پرمشتمل ہے۔ انہوں نے کہ اس سال ہم نے قومی کرنسی کی اصلاح کا پروگرام بنایا ہے جس پر کام جاری ہے۔
انہوں نے علاقے کے حالات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ میں ان لوگوں کو جو ملت ایران سے تکبر کےساتھ گفتگو کرتےہیں نصیحت کرتاہوں کہ اپنا لہجہ بدل دیں کیونکہ ملت ایران دباؤ سے نہیں گھبراتی ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ آج خراسان اور مشہد مقدس ایران کا مرکز ہے اور اسی مرکز سے حقیقی اسلام کی شعاعیں ساری دنیا میں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس مسلمانوں کی الھی فکر و ثقافت کا مرکز ہے .........
/169