9 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ریاستی ملازمین نے آج دوسرے روز عمر کی حد میں اضافہ،ڈیلی ویجروں کی مستقلی اور تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کے مطالبات کے حق میں مظاہرہ جاری رکھا-

ابنا: ریاستی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے تمام سرکاری ونیم سرکاری دفاتراور تعلیمی اداروں میں روز مرہ کا کام کاج یکسر طور مفلوج رہا جبکہ سرینگر سمیت ضلعی سطحوں پر سرکاری صدر دفاتر میں ملازمین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی-

اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونیوالے تصادم میں درجن بھر افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملازمین کےکئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا -اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےلاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال کیا. .......

/169