8 مئی 2012 - 19:30

بيت المقدس كی علماء اور مبلغين كمیٹی نے دنيائے اسلام اور ملت عرب سے فلسطينی قيديوں كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے۔

ابنا: اس كمیٹی نے گذشتہ روز 8 مئی كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ فلسطينی قيديوں كی بھوك ہڑتال كو تين ہفتے ہو چكے ہیں۔ ليكن صہیونی ریاست نے ان كے مطالبات كو تسليم نہیں كيا ہے۔ حالانكہ یہ مطالبات ابتدائی انسانی حقوق پر مبنی ہیں كيونكہ ان میں سے اكثر بغير كسی الزام كے گرفتار ہیں انہیں قيد تنہائی میں ركھا جارہا ہے۔

اس بيانیہ میں آيا ہے كہ قاتل اسحاق رابين نے قيد كے دوران شادی كی اور پر آسائش زندگی گزار رہا ہے۔ چند دن پہلے اس كا بھائی اور آلہ كار بھی رہا ہوگئے ہیں ليكن ہزاروں فلسطينی فقط الزام كی بنياد پر قيد كاٹ رہے ہیں۔ ...............

/169