8 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہےکہ شام نے پارلیمانی انتخابات کروا کر اصلاحات کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران ملت شام کی مزاحمت اور بشار اسد کی حکومت کے اصلاحی پروگرام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے پیر کے دن شام میں پہلے عام انتخابات میں ووٹنگ ہوئي تھی جس میں ملت شام نے بھرپور شرکت کی تھی۔ادھر اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے قطر اور سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کے فتووؤں سے متاثر ہوکر شام میں دہشتگردی میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض عرب اور مغربی ممالک کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا لبنان نے جو شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے ہتھیار لے جانے والے بحری جہاز کو پکڑا ہے اس میں جنگي ٹینکوں اور اینٹی ایئر کرافٹ گنوں کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ ہتھیار تھے جن کا مقصد شام میں بدامنی میں اضافہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں سے بھی شہریوں کو شام میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے بھیجاجارہا ہے ۔ بشار جعفری نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر مغربی ملکوں کے ہمراہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی فوجی اور مالی حمایت کررہے ہیں۔.......

/169