6 مئی 2012 - 19:30

بحرین میں انسانی حقوق کمیٹی نے حکومت کی جانب سے آئين کی اصلاحات کے عمل کو عوام کی سرکوبی کا جواز فراہم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی نے آج آئين میں اصلاحات لانے کے آل خلیفہ کے اقدام کو دکھاوا قراردیتے ہوئے کہاکہ شاہ بحرین کا یہ اقدام دراصل بحرین کی حریت پسند قوم کی سرکوبی کاجواز پیش کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقننہ، مجریہ اور عدلیہ پر آل خلیفہ کا تسلط ملت بحرین کے حقوق کی کھلی پامالی ہے۔

اس کمیٹی نے عبدالہادی خواجہ کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا۔ یاد رہے بحرین کے انقلابی رہنما عبدالہادی خواجہ اسی دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔

قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے........

/169