4 مئی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے مشرقی علاقے الشرقیہ میں عوام نےگذشتہ روز ایک بار پھر آل سعود کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائي اور اپنے ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات نیز مذہبی تعصب کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ الشرقیہ کے عوام نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ آل سعود پر دباؤ ڈال کر سعودی عرب میں مزید انسانی حقوق کی پامالی کا سد باب کریں بالخصوص ان افراد کی رہائي کی کوشش کریں جنہیں اپنے نظریات کا اظہار کرنے کی بنا پر کال کوٹھریوں میں قید کردیا گيا ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد سات برسوں سے قید میں ہیں۔
.......
/169