ابنا: مصر میں اعلی فوجی انتظامی کونسل کے ایک رکن محمد العصارکا کہنا ہے کہ 30 جون سے پہلے ہی اقتدار سول انتظامیہ کو منتقل کردیا جائےگا اس نے کہا کہ اگر فوجی کونسل مصر میں صدارتی انتخابات میں گڑبڑی کرنا چاہتی تو ایسا وہ پارلیمنٹ کے انتخآبات کے دوران بھی کرسکتی تھی لیکن جسطرح پارلیمنٹ کے انتخابات صحیح سالم منعقد ہوئے ہیں اسی طرح صدارتی انتخابات میں صحیح و سالم منعقد ہونگے۔ العصار نے کہا کہ ہم نے غیر ملک مبصرین کو بھی انتخابات پر نظارت و نگرانی کرنے کے لئے دعوت دی ہے۔ اس نے کہا کہ مصر کو اس وقت خطرات کا سامنا ہے اور تمام مصریوں کو ملکر ان خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔......./169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312911
مصر میں اعلی فوجی انتظامی کونسل کا کہنا ہے کہ 30 جون سے پہلے ہی اقتدار سول انتظامیہ کو منتقل کردیا جائےگا مصر میں اقتدار پر اس وقت فوجی کونسل کا قبضہ ہے۔