ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج امن و دوستی ایران کا پیغام، کے زیر عنوان منعقد ہونےوالی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے ملت ایران عشق و عدالت پر مبنی صلح کی پرچم دار رہی ہے۔ اور اسی بنا پر دیگر قوموں کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک رہتی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران صلح کے انعام کی مستحق ہے اور چونکہ پائدار امن و صلح بشریت کی دیرینہ آرزو ہے لھذا امن عالم کو تباہ کرنے والے اور قوموں پر ظلم و ستم ڈھانے والے اپنے جرائم کا جواز پیش کرنے کے لئے اس لفظ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نےکہاکہ دنیا بہت تیزی سے اتحاد کی طرف جارہی ہے اور مستقبل قریب میں ساری دنیا میں عدل و انصاف قائم ہوجائے گا۔
......
/169