ابنا: مظاہرين نے شہر کے التغيير اسکوائر پر مظاہرہ کيا اور صالح کے قريبي افراد کو فوجي عہدوں سے فوري طور پر ہٹانے اور عدالت کے کٹہرے ميں کھڑا کرنے کا مطالبہ کياـ مظاہرين نے انقلابي تحريک کے دوران زخمي ہونے والے افراد کي مدد کئے جانے اور گرفتار شدہ افراد کي آزادي کا بھي مطالبہ کياـ مظاہرے کےبعد وکلاء کي ايک جماعت نے شمالي صنعاء کے ارحب اور بني جرموز نامي علاقوں کے رہنے والوں کي نمائندگي ميں صالح کے کے بيٹے کے خلاف بے گناہ شہريوں کےقتل عام کے سلسلے ميں ايک پٹيشن اٹارني جنرل کے دفتر کو سونپي ـيمن کے عوام نے جنوري دو ہزار گيارہ سے عبد اللہ صالح کي تينتيس سالہ آمرانہ حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کئے اور صالح کي برطرفي کا مطالبہ کياـ بعد ميں صالح نے امريکا اور سعودي عرب کي ايک مشترکہ تجويز کے مطابق عدالتي تحفظ کے بدلے اقتدار نائب صدر عبد ربہ منصور ہادي کو منتقل کر دياـ عبد ربہ ہادي پچيس فروري دو ہزار بارہ کو ايک ہي اميدوار والے انتخابات ميں عبد اللہ صالح کے جانشين منتخب ہو گئےـ منصور ہادي دو سال تک عبوري حکومت کي قيادت کريں گے-......./169
1 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312580
يمن ميں ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کرکے سابق ڈکٹيٹر علي عبد اللہ صالح کے قريبي افراد کو اقتدار سے برطرف کرنے کا مطالبہ کيا ہےـ