1 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلامی نے کہا ہے کہ شام کے دشمنوں کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اور شام کے عوام اپنے دشمنوں اور قاتلوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

ابنا: شیخ الاسلامی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں شام کے شہر ادلب میں سرکاری عمارتوں کے پاس ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شام کے نہتے عوام کے خلاف دہشتگردانہ کارروائياں کر رہے ہیں، وہ شام میں امن و سلامتی کو اپنے اہداف و مقاصد کے منافی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شام میں نہتے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں اور جو ان قاتلوں کی حمایت کر رہے ہیں انہیں شام کے عوام پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ شام میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں اور صدر بشار اسد چاہتے ہیں کہ امن قائم کر کے عوام کو موقع فراہم کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتخابات میں شرکت کرسکیں۔ شام میں سات مئي کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔......./169