ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشینوں میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے جس کےبعد سندھ کے مختلف علاقوں میں دیسی بموں کے متعدد دھماکے ہوئے۔ تمام دھماکے نیشنل بینک کی شاخوں کے باہر ہوئے۔ یہ دھماکے دیسی بموں کے تھے اور خاصے طاقتور بھی تھے۔ پاکستانی حلقوں کے مطابق ملک میں دہشتگردی القاعدہ اور طالبان کے عناصر کی موجودگي کا نتیجہ ہے۔ امریکہ بارہا پاکستان پریہ الزام لگا چکا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے القاعدہ اور طالبان کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہیں البتہ پاکستانی حکام ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پاکستانی حلقوں کے مطابق القاعدہ، طالبان اور ان کے ہم خیال دہشت گرد گروہوں کو بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔......./169
1 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312557
پاکستان کےصوبہ سندھ کےمختلف شہروں میں پندرہ سے زائد دھماکے ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔