ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد کی ضرورت کے بارے میں امریکی حکومت کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ پاکستان ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے۔
یاد رہے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے حکومت پاکستان کو سرکاری خط بھیج کر مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان بھی ایران کے خلاف وضع شدہ پابندیوں پرعمل درآمد کرے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکہ کو جواب دیا ہےکہ واشنگٹن پاکستان کو اس کام پر مجبور نہیں کرسکتا۔
حکومت پاکستان نے بارہا تاکید کی ہے کہ اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف امریکہ کی خودسرانہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا۔ یاد رہے مختلف ملکوں کی جانب سے امریکہ کی پابندیوں کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ اور اسکا بغل بچہ صیہونی حکومت بوکھلاگئے ہیں۔
.......
/169