ابنا: پاکستانی وزارت خارجہ نے شمالي وزيرستان ميں امريکي ڈرون حملے کي مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے بين الاقوامي قانون اور رياستي تعلقات کي کھلي خلاف ورزي ہيں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کي جانب سے جاري ايک بيان کے مطابق حکومت پاکستان شمالي وزيرستان ميں ہونيوالے امريکي ڈرون حملے کي پرزور مذمت کرتي ہے،يہ حملے بين الاقوامي قانون اور رياستي تعلقات کي کھلي خلاف ورزي ہيں اور حکومت پاکستان کا ہميشہ يہ موقف رہا کہ ڈرون حملے پاکستان کي علاقائي سالميت اور خودمختاري کے خلاف ہيں پاکستان کے پرزور احتجاج کے باوجود امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر کئی غیر ملکی دہشت گرد قانونی دستاویزات کے بغیر موجود ہیں جنھیں امریکہ نشانہ بنا رہا ہے۔ ........
/169