29 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ ملت ایران کے خلاف پابندیوں سے علاقے کی سکیوریٹی کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ امن و سلامتی اس وقت برقرار رہتی ہے جب ساری قوموں کو اپنے ذخائر سے بہرہ مند ہونے کا مساوی موقع ملے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے اتوار کی شب آئي آر آئي بی سے گفتگو میں علاقے میں امن و سلامتی قائم رکھنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر علاقے میں ملکوں کے تعاون سے امن قائم ہو تو تعلقات مساوات پر مبنی رہتے ہیں اور کسی بھی طرح سے امن و سلامتی کوخطرہ لاحق نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں طاقتور ترین ملک کی حیثیت سے اپنی سرحدوں کے باہر اور اندر امن برقرار کرنے کی توانائي رکھتا ہےتودوسرے ممالک کے لئے بھی یہی کام کرسکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلیج فارس کا نام تمام زبانوں میں خليج فارس ہی ہے یہاں تک کہ عرب کے تعلیمی نصاب میں بھی اس کا نام خلیج فارس تھا لیکن اب جو خلیج فارس کے نام کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس کے مقاصد سیاسی ہیں۔....... /169