28 اپریل 2012 - 19:30

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون برما کا تاریخی دورہ کررہے ہیں جہاں وہ حزبِ اختلاف کی رہنماء آنگ سانگ سوچی سے ملاقات کریں گے۔

ابنا: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون برما کا تاریخی دورہ کررہے ہیں جہاں وہ حزبِ اختلاف کی رہنماء آنگ سانگ سوچی سے ملاقات کریں گے۔ ایک سال پہلے اصلاحاتی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اعلٰی شخصیات نے برما کے سفارتی دورے کیے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بان کی مون کا برما کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

سنیچر کو یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا تھا کہ یورپی یونین برما میں سفارتی سطح کا دفتر قائم کرے گا۔ برما کے دورے سے قبل نیویارک میں بان کی مون نے کہا ہے کہ برما کے دروازے دنیا کے لیے دوبارہ کھل رہے ہیں۔
.......

/169