27 اپریل 2012 - 19:30

جوہري توانائي کي عالمي ايجنسي ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے نے بتايا ہے کہ ايجنسي اور ايران کے درميان مئي دو ہزار بارہ کے اواسط ميں مذاکرات کا اگلا دور منعقد ہوگا-

ابنا: علي اصغر سلطانيہ نے ارنا کے ساتھ انٹرويو ميں کہا کہ آئي اے اي اے اور ايران کے درميان نئے مذاکرات تيرہ اور چودہ مئي کو آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں منعقد ہوں گے-

انہوں نے بتايا کہ ايران اور جوہري توانائي کي عالمي ايجنسي کے درميان مذاکرات ميں طے پايا ہے کہ مسائل کے حل اور ميڈيليشن کے ليے گفتگو کا اگلا مرحلہ ويانا ميں آئي اے اي اے کے ہيڈکوارٹر ميں انجام پائے گا-

انہوں نے کہا کہ اس فيصلے نے ايک بار پھر يہ عياں کر ديا ہے کہ ايران آئي اے اي اے کے ساتھ تعاون جاري رکھنے کے ليے پرعزم ہے اور اس سے يہ بھي ثابت ہوتا ہے کہ ايران کے خلاف کيے جانے والے دعووں کے برخلاف اس کي تمام ايٹمي سرگرمياں پرامن ہيں -.......

/169