24 اپریل 2012 - 19:30

ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اپنے دورہ تيونس کے آخري دن صدر منصف المرزوق سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-

ابنا: اس ملاقات ميں ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي اور تيونس کے صدر منصف المرزوق نے تہران اور تيونس کے درميان علاقائي اور عالمي تعاون بڑھانے کا جائزہ ليا گيا- قبل ازيں وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے تيونس کے اسپيکر  اور ديگر اعلي حکام سے ملاقات کے علاوہ النہضہ پارٹي کے سربراہ راشد الغنوشي سے بھي ملاقات اور گفتگو کي تھي- وزير خارجہ اپنا دورہ تيونس مکمل کرکے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہيں-.......

/169