20 اپریل 2012 - 19:30

اسلام آباد ... اسلام آباد ميں بھوجا ائر لائن کے جہاز کو پيش آنے والا حادثہ ا ندرون ملک مسافربردار طياروں کو پيش آنيوالا36واں حادثہ ہے،اس سے قبل 35فضائي حادثات ميں 705افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں.

ابنا: اسلام آباد ميں بھوجا ائرلائنز کا حاليہ حادثہ پاکستان ميں کسي نجي فضائي کمپني کا تيسرا حادثہ ہے.

اس سے پہلے اٹھائيس نومبر 2010ء کو کراچي ميں ايک چھوٹا طيارہ گر کر تباہ ہوگياتھا جس ميں بارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے.

ہوائي حادثات کے عالمي ريکارڈکے مطابق پاکستان کي فضائي تاريخ کا سب سے بڑاحادثہ 28جولائي 2010ء کو اسلام آباد ميں مارگلہ کي پہاڑيوں پر ائربليوکي پرواز کو پيش آيا تھا جس ميں 152 افراد موت کے منہ ميں چلے گئے تھے.

اس سے قبل دس جولائي 2006ء کو پي آئي اے کا فوکر طيارہ ملتان ائر پورٹ سے تھوڑي دورگر کر تباہ ہو اجس ميں پينتاليس افراد ہلاک ہوئے.

اس حادثے کے بعد فوکرطياروں کا استعمال روک ديا گيا،پي آئي اے کو ابتک اندرون ملک گيارہ حادثے پيش آچکے ہيں جن ميں سے پانچ فوکر طياروں کے تھے.  .......

/169