16 اپریل 2012 - 19:30

برسلز … اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ عالمي ادارے کے مبصرين کو ملک ميں جنگ بندي کي آزادانہ نگراني کے ليے نقل و حرکت کي ضمانت دينا شامي حکومت کي ذمہ داري بنتي ہے.

ابنا: برسلز ميں صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے بان کي مون نے صدر بشار الاسد پر زور ديا کہ وہ اس بات کو يقيني بنائيں کہ مبصرين کے کام ميں کوئي رکاوٹ نہ پڑے.

گزشتہ روز دمشق ميں مبصرين کي ايک چھ رکني ٹيم پہنچي تھي تا کہ وہ شامي حکومت کے ساتھ مشن کے قواعد پر مذاکرات کر سکے.

شام ميں جمعرات کو فائر بندي معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا تھا. اِس کے بعد سے بڑے پيمانے پر تشدد کا سلسلہ تھم گيا ہے مگر گزشتہ چار روز سے حمص شہر پر اب بھي گولہ باري سے اس فائر بندي معاہدے کا مستقبل خطرے ميں دکھائي ديتا ہے. 
.......

/169