ابنا: اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے ہیڈکوارٹر چلاس میں نہتے شیعہ مسلمان مسافروں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔
چلاس گورنر فارم کے مقام پر نہتے مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بسوں کوآگ لگانے کے دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے سکیورٹی فورسس آپریشن کررہی ہیں اور اب تک پولیس نے نہتے مسافروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد مزمل شاہ اور اس کے چار ساتھی دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے تکفیری دہشتگردوں نے تین اپریل کو راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی بسوں کو روک کر شیعہ مسافروں کو اتارکر قتل کردیا تھا۔ چلاس پولیس نے ان دہشتگردوں کے خلاف ایف آئي آر درج کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو بعض حکومتی حلقوں اور بعض عرب حکومتوں بالخصوص سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ کشی امریکہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کی اسلام مخالف پالیسیوں کا ایک حصہ ہے۔....... /169