14 اپریل 2012 - 19:30

طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر سات خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان جنگجووں نے آج دوپہر کے بعد ایساف فوج کے ہیڈ کوارٹر، پارلیمنٹ کی عمارت، کابل کے ہائي سکیورٹی سفارتی علاقے، وزارت خارجہ اور کابل اسٹار ہوٹل پر حملے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں دسیوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں پی آر ٹی سنٹر اور ایئر پورٹ پربھی حملہ کیا گيا۔اطلاعات کے مطابق طالبان عناصر نے آج کابل میں امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے سفارتخانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ امریکی طیاروں نے گذشتہ شب صوبہ نورستان کے آگاسی علاقے پربمباری کی تھی جس میں چودہ عام شہری ہلاک ہوگئے۔....... /169