ابنا: باخبر ذرائع نے اس بات کي تصديق کي ہے کہ تہران کا يہ اقدام يورپي يونين کے ذريعے ايران کے تيل پر عائد پابنديوں کا جواب دينے کے لئے ہے - خبروں کے مطابق ايران اس وقت جرمني اور اٹلي کو بھي اپنے تيل کي برآمدات روک دينے کے معاملے پر غور کررہا ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے پٹروليم کے وزير رستم قاسمي نے منگل کو اس بات کا اعلان کيا تھا کہ ايران نے يونان کے لئے اپنے تيل کي برآمد روک دي ہے -
پريس ٹي وي کے مطابق ايران نے يونان کي دو کمپنيوں ہلنيک پٹروليم اور ہلاس آئيل کے لئے اپنے تيل کي سپلائي اس لئے روک دي کہ يونان نے تہرا ن کو تيل کي قيمت ادا نہيں کي تھي- واضح رہے کہ يورپي يونين کے وزرائے خارجہ نے اپنے برسلز اجلاس ميں ايران کے تيل کي برآمدات پر پابندي عائد کرنے کا اعلان کيا تھا تاکہ وہ ايران پر زيادہ سے زيادہ دباؤ ڈال سکيں - تہران نے بھي يورپي يونين کے پندرہ فروري کے فيصلے کے خلاف اعلان کيا کہ وہ يورپ کے چھ ملکوں ہالينڈ، اسپين، اٹلي، اسپين، پرتگال اور يونان کو اپنے تيل کي برآمدات روک رہا ہے۔
.......
/169