11 اپریل 2012 - 19:30

سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبد العزیز کی بیٹی نے سعودی عرب کے حکمراں خاندان کو عیاش ،ظالم ،فاسق و فاجر اور فاسد قراردیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

ابنا: اس نے کہا کہ سعودی عرب کے  پچاس فیصد شہری فقیر ہیں جبکہ سعودی عرب دنیا کا سب سے مالدار اور ثروتمند ملک ہے۔

بسمہ بنت سعود نے کہا کہ سعودی عرب میں مدنی اور شہری قوانین کا فقدان ہے اور سعودی قضائي نظام میں شخصی اور ذاتی نظریات پر عمل کیا جاتا ہے۔

اس نے کہا کہ سعودی عرب میں عورتوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے شخصی اور بادشاہی نظام نے خواتین کی آزادی کو بھی سلب کررکھا ہے اس نے کہا کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین کا کوئی نفاذ نہیں بلکہ دور جاہلیت کے قوانین نافذ ہیں۔

واضح رہے کہ بسمہ آل سعود 1964 میں ریاض میں پیدا ہوئیں وہ سعود بن عبد العزیز کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں سعود بن عبد العزیز 1953 ء سے لیکر 1969ء تک سعودی عرب کے بادشاہ رہے ہیں۔ .......

/169