ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھاجن دہشت گردوں نے مسافروں کو ذبح کیااورانہیں دریا میں پھینکا اور لاشوں کی بے حرمتی کی۔ ایسے لوگوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور زمینی راستوں کو محفوظ بنایا جائے
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹارگٹ کلنگ کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فرقہ وارانہ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ کوئی سنی یا شیعہ دہشتگردی میں ملوث ہے معصوم لوگوں کو مارنے والے درندے اور دہشتگرد ہیں جن کا کسی فرقے سے تعلق نہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی تو سب پر واضح ہے کہ وہ ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے پولیس، ایجنسیوں اور عدالتوں کے ریکارڈ گواہ ہیں........
/169