ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر پارسیان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران نے بارہا ثابت کردکھایا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوتی اور دشمنوں کو ناکام بنا کر رہے گي۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کسی جغرافیائي خطے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک ثقافت اور ایک تاریخي دھارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ سے کمال اور عدالت کی طالب رہی ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران ہمیشہ سے امن پسند اور اقوام عالم سے دوستی کی خواہاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمیشہ علم و دانش اور اپنے تجربوں سے دیگر قوموں کو بھی بہرہ مند کیا ہے۔..... /169