ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں نے صوبہ ننگر ہار کے شہر شیرزاد میں واقع ملالی غوندی کے علاقے پر حملہ کرکے چار عام شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ لغمان کے شہر دولت شاہ کے مجسٹریٹ کو دھماکہ کرکے قتل کردیا گيا ہے۔
یاد رہے امریکہ نے ایک بار پھر رہائشی علاقوں پر ایسے عالم میں حملہ کیا ہے کہ امریکی فوج نے افغان حکومت کے ساتھ رہائشی علاقوں پرحملے نہ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے پر افغانستان کے وزیر دفاع جنرل عبدالرحیم وردک اور امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے مطابق رات میں آپریشن کرنے کی ذمہ داری افغان فوج کے سپرد کردی گئي ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کے علاوہ کسی بھی عالمی قانوں کا پابند نہیں ہے۔ امریکہ نے افغانستان اور پاکستان میں نہتے شہریوں کو ہلاک کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ انسانوں کی جانوں کو ذرہ برابر اہمیت نہيں دیتا ہے۔....... /169