9 اپریل 2012 - 19:30

عراقی کی پارلیمنٹ کے ایک رکن عزت شابندر نے کہا ہے کہ قطر نے عراق کے سابق نائب صدر کو پناہ دے رکھی ہے۔

ابنا: عزت شابندر نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قطر نے عراق کے سابق نائب صدر عزت ابراہیم الدوری کو پناہ دے رکھی ہے اور وہ اس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کے اس رکن نے عراق کے تعلق سے قطر کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کے ثابت ہونے کے بعد عراقی قوم قطر کے حکام کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گي۔ عزت شابندر نے کہا کہ قطر میں ابراہیم الدوری کی تقریر کی ویڈیو موجود ہے اور اس ویڈیو کے ذریعے ابراہیم الدوری اور اس کو پناہ دینے والے فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔

ادھر میڈیا امور میں عراقی وزیر اعظم کے مشیر علی الموسوی نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو نشرکرنے کامقصد عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی حوصلہ افزائي کرنا ہے اور ابراہیم الدوری مزاحمت کے نام پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ عزت ابراہیم الدوری صدام کا معاون تھا۔ عراق میں دوہزار تین سے صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے وہ روپوش ہے۔ الدوری پر عراقی قوم کے خلاف انسانیت سوز جرائم ڈھانے کے الزامات ہیں۔ بعثی حکومت کا یہ سابق سرغنہ عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے۔
........

/169