ابنا: بریگيڈیر جنرل فیروزآبادی نے آج تہران میں ایک تقریب میں کہا کہ ایران ساری دنیا کو امن و صلح کا پیغام دیتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ آئندہ آنے والی طاقتیں قوموں کےحقوق کا احترام کریں گي اور قومیں بھی سامراج کو ختم کردیں گي اور اسلام ساری دنیا پر چھاجائے گا۔
انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ شام صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت میں پیش پیش ہے اور اس نے فلسطینی قوم کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے خلیج فارس میں امریکہ کی مجوزہ میزائیل شیلڈ کے تعلق سے خلیج فارس کے ملکوں کو نصحیت کی کہ امریکہ مکرو فریب سے تیل کا پیسہ لوٹ کر لے جانا چاہتا ہےاور اسکے عوض میزائيل شیلڈ نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
.......
/169