ابنا: شہر الربیعیہ میں مسجد العباس کے امام جماعت شیخ عبدالکریم الحبیل نے ثقبہ علاقے میں سعودی کارندوں کے اسماعیلیہ فرقے کی مسجد کے مسمار کرنے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان تشدد آمیز اقدامات سے ملک میں گھٹن کی فضا اور آل سعود کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا۔ شیخ عبدالکریم نے کہا کہ جزیرۃ العرب کے عوام کے مطالبات تسلیم کئے جانے سے ملک کا بحران ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں آزادی دی جائے، مظاہرین کے قتل عام میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے نیز سیاسی قیدیوں کورہا کردیا جائے۔ یاد رہے آل سعود کے کارندوں نےگذشتہ ہفتے ثقبہ علاقے میں اسماعیلی فرقے کی ایک مسجد منہدم کردی تھی جس کے بعد اسماعیلیوں نے احتجاج کرتے ہوئے سعودی ولی عھد نایف بن عبدالعزیز کو مسجد کی مسماری کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے عوام بھی قانونی آزادیوں اور شہری حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ سعودی عرب کے عوام ملک میں سیاسی، مذہبی اور اقتصادی امتیاز و تفریق کے ختم کئےجانے کے خواہاں ہیں۔....... /169