7 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے کہا ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي سے استفادہ جاري رکھے گا۔

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے جاپان کي حکمراں جماعت کے مشير اعلي يوکيو ہوتو ياما سے تہران ميں انجام پانےوالي ملاقات ميں کہاکہ ايران آئي اے اي اے کے منشور اور اين پي ٹي معاہدکے تحت ہي پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي کے حصول کي کوشش جاري رکھے گا - 

انہوں نے آئي اے اي اے کے ساتھ ايران کے بھرپور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد کے لئے ہيں۔

ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ   تہران  کے ساتھ پانچ جمع ايک گروپ کے آئندہ ہونےوالے مذاکرات بہترين موقع ہيں کہ مغرب اعتماد سازي کو يقيني بنائے انہوں نے جاپان اور ايران کے ديرينہ تعلقات کي طرف بھي اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقائي اور عالمي مسائل کے سلسلے ميں دونوں ملکوں کے درميان صلاح و مشورے جاري رہنے چاہئيں -

جاپان کي حکمراں جماعت کے مشير اعلي نے بھي اس ملاقات ميں ايران کے ساتھ پانچ جمع  ايک گروپ کے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئےاس اميد کا اظہار کيا کہ بات چيت کے ذريعے تمام مسائل حل ہوجائيں گے -

دوسري طرف وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اپنے ايک اور بيان ميں کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران بہت ہي آساني کے ساتھ مغرب کي عائد کردہ پابنديوں پر غلبہ حاصل کرلے گا -

علي اکبر صالحي نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ گذشتہ تين عشروں کے دوران عالمي سامراج کي طرف سے ايران پر عائد کردہ پابنديوں سے ايران کو حاصل شدہ تجربات کے پيش  نظر مغرب کي تازہ پابنديوں پر غلبہ حاصل کرنا تہران کے لئے کوئي مشکل کام نہيں ہے۔.....

/169