ابنا: ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ملت ایران خصوصا نوجوانوں کو تباہی میں دھکیلنے کے لیے عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا انسداد منشیات کا ادارہ دو ہزار بارہ میں ایران میں نشے کی لعنت کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی اہم پروگراموں پر عمل درآمد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تینتیس برسوں کے دوران منشیات کا مقابلہ کرنے کے میدان میں تقریبا تین ہزار چھ سو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران منشیات کی لعنت کو کنٹرول کرنے میں کتنا سنجیدہ ہے۔........ /169