ابنا: عراق کے مختلف قبائل کے سرداروں اور علما نے اہل الحق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں مقررین نے عام شہریوں کے خلاف بحرینی حکومت کے ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک سے سعودی عرب کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
کانفرنس کے مندوبین نے اسی طرح علاقے خصوصا بحرین میں قبائلی فتنے کی آگ بھڑکانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی مذمت کی۔....... /169