ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج مشہد مقدس میں ایک بیان میں گذشتہ برسوں میں ایران کی بےنظیر اقصادی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکورمت نے پیداوار اور قومی سرمائے کو بڑھانے اور درآمدات و برآمدات کی شرح مساوی بنانے کے لئے ترجیحی پروگرام بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی ترقی نے بڑی طاقتوں کی اجارہ داری کو چیلنج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایران کی غیرپٹرولیم برآمدات چھیالیس ارب ڈالر اور درآمدات ساٹھ ارب ڈالر تھیں اور ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کر کے اس فرق کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایران کی قومی مصنوعات استعمال کرتے ہیں اور ہمیں ترقی کرکے ایسے مقام تک پہنچنا چاہیے کہ ساری دنیا ہماری مصنوعات استعمال کرنے لگے۔ .......
/169