ابنا: ڈاکٹر علي لاريجاني نے خليج فارس کے ساحلي ممالک کے ساتھ مشترکہ ميزائل شيلڈ منصوبے کے سلسلے ميں امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن کے بيان کي طرف اشارہ کرتے ہوئے منگل کے روز کہا ہے کہ يہ بيان ، علاقے پر تسلط قائم کرنے کے لئے امريکي مہم جوئي کا حصہ ہے - انہوں نے کہا کہ ايران نے علاقائي ممالک کو بارہا خبردار کيا ہے کہ امريکہ ، اسرائيل کے تحفظ کے لئے ان کے قومي مفادات کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے –ڈاکٹر علي لاريجاني نے اسي طرح عالمي سامراج کے مقابلے ميں مظلوموں کي حمايت کو ، اسلامي جمہوريہ ايران کے بنيادي اصولوں ميں قرار ديا اور کہا کہ ايران اسلامي ملکوں کے ساتھ تعلقات ميں فروغ کے لئے کوشاں رہتا ہے –انہوں نے کہا شام کي تبديليوں کے سلسلے ميں بھي کہا کہ فرينڈس آف سيريا کے عنوان سے منعقد استانبول اجلاس ، اسرائيلي حکومت کو رشوت دينے والوں کا اجلاس تھا –اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر نے شام کے صدر بشار اسد کي قيادت ميں اس ملک ميں جاري اصلاحات کي ايران کي جانب سے حمايت کا ايک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي پارليمنٹ ، جمہوريت کے جھوٹے نعروں کے ساتھ شام ميں ہر قسم کي ساز ش اور مہم جوئي کے خلاف ہے اور اس کي مذمت کرتي ہے ـ......./169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306411
اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر نے ، خليج فارس کے علاقے ميں امريکہ کے ميزائل شيلڈ منصوبے کو ، علاقے پر تسلط کے لئے امريکي مہم جوئي کا حصہ قرار ديا ہے -