ابنا: شہر کي مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کرديا گيا ہے،، لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعي انتظاميہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے غائب ہيں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں ميں ہوائي فائرنگ کررہے ہيں جس سے لوگوں ميں سخت خوف و ہراس پھيل گيا ہے،اور نظام زندگي بري طرح مفلوج ہے. علاقے ميں کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے اور لوگوں سے گھروں ميں رہنے کا کہا جا رہا ہے تاہم کرفيو کے نفاذ کے باوجود بعض جگہوں سے فائرنگ کي آوازيں سنائي دے رہي ہيں.
.......
/169
2 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306227
گلگت ميں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کي ہڑتال کے نتیجے میں شہر میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے، شہر کے مختلف علاقوں ميں ہوائي فائرنگ اوردستي بموں کے حملوںميں درجنوں افراد مارے گئے ہیں جبکہ پچاس سے زائد زخمي ہو ئے ہیں جبکہ علاقے ميں کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے.