ابنا: سپاہ پاسداران کے بیان میں آیا ہے کہ اسلامی نظام، الھی اقدار اور انسان کے فطری اصولوں پر استوار ہے اور پہلے ہی دنوں سے عالم انسانیت نے اس کا بھر پور استقبال کرنا شروع کردیا تھا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی نظام کی برکت سے ہی آج سامراج اور ظلم و ستم سے مقابلے کو قوموں کی ترقی اوربیداری کا معیار سمجھا جانے لگا ہے۔
سپاہ پاسداران کے بیان میں انسانی معاشرے کے لئے اسلامی نظام کے ثمرات کی جانب اشارہ کیا گيا ہے اور کہا گيا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چونتیس برس گذررہے ہیں اور آج اقوام عالم بیدار ہوچکی ہیں اور اسلامی بیداری، حق پسندی اور حق طلبی کی تحریکیں ساری دنیا میں جاری ہیں اور ان سے انسانیت پرامید ہوچکی ہے اور اسی کے زیر سایہ مستقبل میں قومیں پسماندگي، سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تسلط سے نجات حاصل کریں گي اور الھی تعلیم کے پرچم تلے زندگي گذاریں گي۔
ادھر پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ حسین ابراہیمی نے کہا ہے کہ بارہ فروردین مطابق اکتیس مارچ ایران میں بہار آزادی کا آغاز ثابت ہوا اور ملت نے اسلامی جمہوری نظام کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا اس دن ملت ایران نے شاہی نظام پر مہر بطلان ثبت کردی۔
قابل ذکرہے مارچ اکتیس انیس سو اناسی کو ملت ایران نے ریفرینڈم میں شریک ہوکر اسلامی جمہوری نظام کے حق میں اٹھانوے فیصد ووٹ دئے تھے۔.......
/169