ابنا: آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی فوج کے کارندوں نے گذشتہ شب مظاہرین پر وحشیانہ حملے کئے تھے جن میں ایک اٹھارہ سالہ انقلابی جواں گولی لگنے سے شہید ہوگيا۔ یاد رہے دسیوں ہزار بحرینی باشندوں نے جمعے کی رات کو آل خلیفہ اور آل سعود کے جارح فوجیوں کی تشدد آمیز کاروائيوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر آل سعود اور آل خلیفہ کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔
ادھر بحرین کی جعمیت عمل اسلامی کے رکن نے عرب ليگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کو امریکہ کا آلہ کار قراردیا ہے۔ یاسر ماحوزی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ملت بحرین عرب لیگ یا خلیج فارس تعاون کونسل سے کوئي امید نہیں رکھتی ہے کیونکہ یہ دو ادارے کسی بھی طرح کے عزم و ارادے کے حامل نہیں ہیں بلکہ امریکہ اور مغربی حکومتوں کے ڈکٹیشن پر عمل کرتےہیں۔ یاسر ماحوزی نے آل خلیفہ کے تشدد آمیز اور مجرمانہ اقدامات پر عرب لیگ اور خلیج فارس تعاون کونسل کی خاموشی کی مذمت کی۔
ملت بحرین اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ ........ /169