29 مارچ 2012 - 19:30

عراق کے دارلحکومت بغداد میں تئيسواں عرب سربراہی اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

ابنا: بغداد اجلاس میں عرب لیگ کی تنظیم نو اور شام کےبحران سمیت صومالیہ اور فلسطین و یمن کے بحرانوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بغداد میں یہ تیسرا عرب سربراہی اجلاس ہورہا ہے۔

اجلاس کا افتتاح لیبیا کی عبوری کونسل کے سربراہ نے کیا۔یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ بغداد کے گرین زون میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانےکے پاس ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کاانتظار ہے۔....... /169