ابنا: جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کل کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پر نیٹو کے ڈرون حملوں کی جو وجہ بیان کی ہے وہ غلط ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے افغانستان میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے کمانڈر جنرل جان ایلن اور مشرق وسطی میں امريکي فوج کي مرکزي کمان کے سربراہ جنرل جيمز ميٹس سے کل اسلام آباد میں ملاقات کے دوران زور دے کرکہا کہ امریکہ کا یہ دعوی کہ اس نے اپنے دفاع کے لۓ پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا قابل قبول نہیں ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاکستان کی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں کو اس ملک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا۔....... /169
28 مارچ 2012 - 19:30
News ID: 305196
پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ڈرون حملے سے متعلق نیٹو کی رپورٹ کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔