ابنا: با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الاحمد الصباح کا پہلی بار پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں مواخذہ کیا گیا۔ مواخذے کی کاروائی کے دوران کویت کے وزیراعظم شیخ جابر المبارک الاحمد الصباح نے اپنے اوپر عائد مختلف الزامات منجملہ اختیارات کا غلط استعمال۔ بدعنوانی ۔ اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کا جواب دیا۔ قابل ذکر ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے 15/ فروری 2012 کو شیخ جابر المبارک الاحمد الصباح کی زیر قیادت نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔........
/169