27 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ بریگيڈیر احمد رضا پوردستان نے کہاہے کہ بری فوج دشمنوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کی توانائي رکھتی ہے۔

ابنا: فوج کے رابطہ عامہ کی رپورٹ کے مطابق بریگيڈیر احمد رضا پوردستان نے آج ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں فوج کی یونٹوں سے ملاقات میں اعلان کیا کہ بری فوج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے آمادہ ہے۔ انہوں نے گذشتہ ایک برس میں بری فوج کی ترقی و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ جنوب مشرقی ایران میں تعینات کئے گئے بری فوج کی یونٹ تجربہ کار یونٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں اور نرم جنگ شروع کرکے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے بنابریں ایران کی فوج اور ملت کو دشمنوں کے پروپگينڈوں اور خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہوجانا چاہیے۔....... /169