26 مارچ 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس جناب حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ اطلاعات و سیکیورٹی کے لحاظ سے ایران علاقے کی بڑی و برتر طاقت ہے۔

ابنا: انھوں نے آج سعودی عرب کے مقدس شہر مدینۂ منورہ میں قافلوں میں شامل علماء کرام کے ساتھہ ایک اجلاس میں کہا کہ گذشتہ تین غشروں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی ناکام ہونے والی سازشیں ایران کے اقتدار اور اطلاعات و سیکیورٹی کے نظام میں پائی جانے والی ہم آہنگی کا مظہر ہیں۔ جناب حیدر مصلحی نے شیعہ شناسی کے خصوصی مراکز کے قیام میں صیہونی حکومت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کی جاسوسی کی تنظیم موساد نے شیعہ شناسی کے کئی مراکز قائم کئے ہیں تاکہ صحیح شناخت کے ساتھہ شیعیان جہان کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس نے ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے بارے میں بھی کہا کہ تہران نے گذشتہ تین عشروں سے زائد عرصے کے دوران دشمنوں کی جانب سے عائد کی جانے والی ہرطرح کی پابندی کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری تجربات حاصل کئے ہیں اور وہ مختلف اقتصادی شعبوں میں خود کفیل ہوگیا ہے۔
....... 
/169