26 مارچ 2012 - 19:30

جنوبی کوریا ميںمنعقد ہونے والي دو روزہ جوہري تحفظ کانفرنس ميں شریک ممالک نے کانفرنس کے اختتام پر دنيا کو سب کے ليے محفوظ بنانے کيلئے سخت محنت کي ضرورت پر زور ديا-

ابنا: سئول ميں جوہري تحفظ کا نفرنس ميں 53 ممالک کي جانب سے مشترکہ اعلاميہ ميں کہا گيا ہے کہ تمام ممالک کوجوہري دہشت گردي کے خطرے کے خلاف مل کر مضبوط کارروائي کرنا ہوگي اور انتہائي افزودہ يورنيم کے سول استعمال کو کم کرنے پر بھي اتفاق کيا گيا.اعلاميے ميں کہا گيا ہے کہ چار سال کے اندر تمام ايٹمي مواد کو محفوظ بنايا جائے جس ميں عالمي جوہري توانائي ايجنسي کي جانب سے اہم کردار ادا ہونا چاہيے،.جوہري دہشت گردي عالمي تحفظ کے ليے سب سے بڑا خطرہ ہے. جس سے نمٹنے کے ليے مضبوط اقدامات، سياسي ، اقتصادي ، سماجي اور نفسياتي بنيادوں پرعالمي تعاون کرنا ہوگا/....... /169