ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج نئے شمسی سال کے آغاز اور عید نوروز کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عدل و انصاف کے قیام اور تفریق و امتیاز اور تعصبات کو ختم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے عالمی سطح پر امن و سلامتی کے قیام میں بے حد مدد ملے گي۔ صدراحمدی نژاد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید نوروز کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری کے بعد عالمی حیثیت حاصل ہوچکی ہے اور یہ عید انسانیت کے ایک اعلی ترین ہدف یعنی عالمی سطح پر امن و صلح، اخوت و بھائی چارے اور دوستی کو فروغ دینے کا مظہر ہے۔ .......
/169