26 مارچ 2012 - 19:30

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے ایک رہنما کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور مشتعل افراد نے کئي گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

ابنا: متحدہ قومی مومنٹ کے مطابق آج صبح اس کے رہنما منصور مختار کو گولی مار کر قتل کر دیا گيا۔ منصور مختار کے قتل کے بعد متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد شہر میں مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائي جلاؤ گھیراؤ اور ہوائي فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گيا۔ اطلاعات کے مطابق پینتیس گاڑیاں نذر آتش کر دی گئي ہیں۔ فائرنگ کے واقعات شہر کے تمام علاقوں میں ہوئے۔

فائرنگ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ گڑبڑ پھیلنے کے بعد شہر بھر کے پٹرول پمپ بند کر دئے گئے اور اسکولوں کی چھٹی ہوگئي۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے کسی بھی علاقے میں شرپسندوں کےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائي کی کوئي خبر نہیں ہے اور نہ ہی کوئي گرفتاری عمل میں آئي ہے۔
....... 
/169