25 مارچ 2012 - 19:30

عرب سربراہي اجلاس ميں شرکت کي غرض سے تنظيم کے رکن ملکوں کے سفارتي وفود عراق پہنچنا شروع ہوگئے ہيں-

ابنا: العراقيہ ٹيلي ويژن کے مطابق عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نبيل العربي کي عراق آمد کے بعد تنظيم کے سيکورٹي امور کے عہديدار بھي عراقي حکومت کي مدد کے لئے بغداد پہنچ گئے ہيں-عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نے  سربراہي اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لينے کے بعد عراقي حکام  کي کوششوں کو سراہا ہے-انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کے درميان عراق ايک طاقتور ملک کي حثيت سے ابھر کے سامنے آئے گا- نبيل العربي عرب سربراہي اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لينے کي غرض سے اتوار کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اعلي حکام سے ملاقات اور گفتگو کي ہے- عرب سربراہي اجلاس کي کوريج کے لئے غير ملکي صحافي بھي بغداد پہنچنا شروع ہوگئے ہيں- عرب سربراہي اجلاس انتيس مارچ کو ہونے والا ہے........

/169