ابنا: فلسطین پریس سنٹر کے مطابق طبی عملے نےگذرگاہ رفح کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرکے غزہ کے لئے ایندھن بھیجنے میں مصر کی رکاوٹوں کی مذمت کی۔ ان لوگوں نے عالمی ریڈ کراس سوسائٹی، عالمی ادارہ صحت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لئے ایندھن بھیجنے کےلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں کیونکہ غزہ میں بجلی اور ایندھن کے بحران سے سیکڑوں بیماروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ یاد رہے صہیونی ریاست کےمحاصرے سے اس علاقے کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ صہیونی ریاست کے محاصرے کے بعد سے بعض نام نہاد اسلامی ممالک جیسے سعودی عرب اور مصر نے بھی غزہ کے محاصرے میں شدت لانے میں صہیونی ریاست کی مدد کی تھی تاہم ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی صہیونیت نواز حکومت کے خاتمے کے بعد حالات میں بہتری آئي تھی۔ حماس کی حکومت نے صہیونی ریاست کو غزہ کے بحران کا ذمہ دار قراردیا ہے اور مصر سمیت دیگر ملکوں سے اس بحران کو دائمی طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔.......
/169