ابنا: جمعے کےدن الشرقیہ صوبے میں عوامیہ، اور قطیف میں دسیوں ہزار افراد نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے تھے جس کے دوران العوامیہ میں آل سعود کے کارندوں نے شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔ سعودی کارندوں کی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ مظاہرین نے آل سعود کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کرتےہوئے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے سعودی عرب کے عوام ديگر ملکوں کے باشندوں کی طرح جمہوریت اور حق خودارادیت کے خواہاں ہیں۔ ........
/169