ابنا: اطلاعات کے مطابق ویٹالی چورکین نے کہا کہ اگرچہ روس عالمی برادری کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کے زیادہ سے زیادہ شفاف ہونے کی ضرورت کے بارے میں اتفاق رکھتا ہے لیکن یکطرفہ پابندیوں کو عالمی برادری کے اتحاد میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلافات کو شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے مذاکرات جاری رہنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات شروع ہونے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔....... /169