19 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب ميں سيکڑوں لوگوں نے مظاہرے کرکے امريکي ڈرون حملوں کي مذمت کي ـ

ابنا: مظاہرين شہر ملتان ميں جمع ہوئے اور شمال مغربي پاکستان کے قبائلي علاقوں پر ہونے والے ڈرون  حملوں کي شديد مذمت کي ـ مظاہرين نے امريکا کے خلاف نعرے لگائے اور امريکي پرچم اور امريکي صدر باراک اوباما کے پتلے نذر آتش کئےـ مظاہرين نے  حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کيا کہ امريکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثاني کرےـ

ياد رہے کہ اوباما نے گزشتہ جنوري  ميں پہلي دفعہ باضابطہ طور پر ڈرون حملوں کي بات قبول کي ـ امريکا کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں ميں طالبان اور القاعدہ کو نشانہ بنايا جا رہا ہے ليکن عيني شاہدين کے مطابق ان حملوں ميں بيشتر عام شہري مارے جاتے ہيں........

/169